Pakistan Study Centre

University of Peshawar

Thursday, 22 August 2019 15:31

اسلامیہ کالج پشاور میں یوم آزادی کی تقریب

یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں 22اگست 2019 کو اسلامیہ کالج کے روس کیپل ہال میں تقریب ہوئی جس میں  ڈائیریکٹر پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام کو کلیدی مقرر کے طور پر دعوت دی گئی تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے صدرات کی جبکہ سابقہ وائس چانسلر داکٹر نورجہان مہمان خصوصی تھی۔ رجسٹرارڈاکٹرتوقیر عالم ،پروفیسر داکٹر عبدالسلام خالص اور سینئر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد زمان خان بھی سٹیج پر موجود تھے۔ ڈاکٹر فخرالاسلام کی تقریر کا خلاصہ یہ ہے:

"اسلامیہ کالج اور قائد اعظم محمد علی جناح جڑواں بھائیوں کی طرح ہیں اس عظیم درسگاہ سے قائد کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپنی زندگی میں آپ تین بار پشاور آئے(1948, 1945, 1936) اور تینوں بار اسلامیہ کالج تشریف لائے۔ اُنہوں نے اپنی جائیداد کا تیسرا حصہ اسلامیہ کالج کے نام کردیاتھا۔ خیبر پختونخواہ نے تحریک پاکستان میں جوش و خروش سے حصہ لیا تھا۔ تحریک خلافت و تحریک ہجرت  اور دیگر تحریکوں میں اس صوبے نے جو کردار اداکیا وہ سنہرے حروفوں سے لکھنے کے قابل ہے۔ اسلامیہ کالج کے طلباء نے 1947کے ریفرنڈم  کے لئے زبردست مہم چلائی تھی۔ جو نوجوان حصول پاکستان کی منطق logic جاننا چاہیں وہ علامہ اقبال کا خطبہ آلہ آباد 1930اور 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قائد اعظم کا کلیدی خطبہ ضرور پڑھ لیں"۔

         

    


leftThe University of Peshawar is a public sector university in the city of Peshawar, Pakistan. The university was established in October 1950 by Mr. Liaquat Ali Khan, the first Prime Minister of Pakistan as an offshoot of Islamia College Peshawar, which was founded in 1913.  read more

Connect