Pakistan Study Centre

University of Peshawar

Wednesday, 12 August 2020 11:31

ہفتہ آزادی تقریبات: پشاور یونیورسٹی میں آن لائن قومی کانفرنس

 

ہفتہ آزادی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی میں آن لائن قومی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس کا اہتمام اکادمی ادبیات خیبر پختون خوا اور پاکستان سٹڈی سینٹر نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ کانفرنس کا موضوع تھا " پاکستان اور اہل قلم کی کاوشیں" کا نفرنس کی صدارت پاکستان سٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ضیغم حسن نے ادا کئے جبکہ محترمہ کلثوم زیب اور ڈاکٹر خالد سہیل مہمانان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔  

کانفرنس کا افتتاح اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے کیا، آپ نے کہا کہ اکادمی ادبیات نے ہفتہ آزادی کے سلسلے میں کئی پروگرامات ترتیب دئے ہیں جن میں علاقائی ادب کی تحریک آزادی میں خدمات پر پروگرامات کے علاوہ عالمی مشاعرہ کا انعقادبھی شامل ہے۔  

 

کانفرنس میں کلیدی مقالہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر تاج الدین تاجور نے تحریک پاکستان میں شعراء اور ادیبوں کی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں ناصرعلی سید، قدسیہ بیگم، محترمہ کلثوم زیب، پرفیسر مشرف مبشر اور ڈاکٹر خالد سہیل نےبھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فخرالاسلام نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ تلوار کا اثر گردن اور جسم پر ہوتا ہے جبکہ قلم اذہان اور دلوں کو مسخر کر تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلوار بھی کبھی کبھی ناگزیر ہوجاتی ہے مگر قلم کے اثرات ہمیشہ دیرپا ہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے اہل قلم نے حصول پاکستان میں کلیدی کرادار ادا کیا اسی طرح وہ استحکام پاکستان مین بھی کردارادا کریں گے۔ کانفرنس میں اکادمی ادبیات خیبر پختون خوا کے ڈائریکٹر خان باچا نصرت اور ان کے ہمکار محمد علی نے بھی شرکت کی۔

 

   

 

 

leftThe University of Peshawar is a public sector university in the city of Peshawar, Pakistan. The university was established in October 1950 by Mr. Liaquat Ali Khan, the first Prime Minister of Pakistan as an offshoot of Islamia College Peshawar, which was founded in 1913.  read more

Connect