Print this page
Thursday, 05 November 2020 09:10

پشاور میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس

 

خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام پشاور میں میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے کانفرنس  منعقد ہوئی جس کا موضوع تھا"مذہبی رواداری کے فروغ میں دانشوروں اور سیاسی جماعتوں کا کردار"پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے کلیدی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ویسے تو مذہب رواداری کے لئے کام کرنا  تما م طبقات کا فرض بنتا ہے لیکن دانشور اور سیاستدان یہ کردار موثر طریقے سے ادا کرسکتے ہیں کیونکہ لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں۔ اور وہ ان کے رول ماڈل ہوتے ہیں۔