انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آباد، قرطبہ یونیورسٹی اور پاکستان سٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر قومی سیمینار منعقد کیا جس کا موضوع تھا:عسکریت کے خدشات، ماضی کا سبق اور درکار حکمت عملی: سابق سفیر رستم شاہ مہمند مہمان خصوصی تھے جبکہ قرطبہ فاونڈیشن کے صدرڈاکٹر اظہر خان نیازی اور آئی پی ایس کے چیرمین خالد رحمان نے مشترکہ طور پر صدارت کی۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام، سینئر صحافی محمود جان بابر، ڈاکٹر شہزاد شام، ڈاکٹر ریاض احمد ، مہمان خصوصی اور صدور مجلس شامل تھے۔تقریب میں پروفیسر خورشید احمد کی کتاب دہشتگردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات کی رونمائی بھی ہوئی۔